لوگ محبت کرنے والے”

اُس نے ترکش کافی کا تلخ گھونٹ حلق سے اُتارا اور بولا۰۰۰
بعض اوقات ہم اپنے ارد گرد سے بے خبر۰۰۰نا آشنا۰۰۰۰بےگانے
اپنی زندگی میں مست۰۰۰اپنے آپ میں گم
ہمیں اپنے اردگرد کے لوگ نظر ہی نہیں آتے۰۰۰ہم انکی چاہتوں کو۰۰۰انکی باتوں کوسمجھ نہیں پاتے یا شاید سمجھنا ہی نہیں چاہتے؟
ہم یہ دیکھ ہی نہیں پاتے کہ ہمارے روّیوں کے نشتر ہمارے اپنوں کے دلوں پر کس طرح ،کیسی کاری ضربیں لگا رہے ہیں۰۰۰۰۰
ہم شاید اپنے آپ میں اتنے مگن کہ ہمارے پاس وقت ہی نہیں ہوتااپنوں کو سننے کا۰۰۰انُ کو سمجھنے کا۰۰۰ انکے احساسات اور جذبات کو محسوس کرنے کا۰۰۰۰انکی بات سننے اور اپنی بات کہنے کا۰۰۰
مگر!
جب وہ ہم سے دور چلے جاتے ہیں،ہمیں چھوڑ جاتے ہیں تب ہمیں انکی اہمیت کا احساس۰۰۰اندازہ انُکی چاہتوں اور محبتوں کا۰۰۰۰انکی چھوٹی چھوٹی باتوں کی یاد!
تو ہمکو احساس کہ دراصل وہی تو ہمارےلئے سبھی کچھ تھے۰۰۰۰انکا وجود۰۰ انکا ہونا۰۰۰ہماری زندگی سے عبارت تھا۰۰۰شاید وہی ہماری زندگی!
مگر تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے،پچھتاوے ہمارا مقدر!
دل انکو تنہایوں میں ڈھونڈتا ہے۰۰۰آوازیں دیتا ہےچیخ چیخ کر پکارتا ہے ہم انکو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمیں ان سے کتنی محبت ۰۰۰وہ ہمارے لئےکتنے اہم ۰۰۰ہمارے وجود کا حصہ ۰۰۰مگر بہت دیر ہو چکی ہوتی ہےتب صرف پچھتاوا اور افسوس!
مگر جانے والے کب کسی کی بات سنتے ہیں ۰۰شاید وہ چاہتے ہوئے بھی آنے سے قاصر۰۰ یہی زندگی ہےاور یہی قانونِ قدرت!
وقت انسان کو سکھاتا ہے مگر جب انسان سیکھتا ہے تب وقت بہت آگے نکل چکا ہوتا ہے۰
یہی انسانی فطرت اور یہی زندگی!
(ابنِ آدم)

This entry was posted in لوگ محبت کرنے والے. Bookmark the permalink.

7 Responses to لوگ محبت کرنے والے”

  1. Anonymous says:

    Superb n deep thoughts, loved each n every word of it!!!

    Liked by 1 person

  2. Attia Talib says:

    Superb n deep thoughts. Loved each n every word of it

    Liked by 1 person

  3. Anonymous says:

    Right yahi hy zindagi hamare hath main kuch nai hy hum kuch nai kar patay….

    Liked by 1 person

  4. Anonymous says:

    Yeah, definitely its reality…..by the way thanks for the continue feedback 

    Like

Leave a comment