گہرے روگ،سنہرے لوگ

اپنا ہونے کے لئیے ساتھ ہونا ضروری نہیں۰۰۰
بعض اوقات تمام عمر ساتھ ساتھ چلنے والے،ایک ساتھ رہنے والے ،،،دراصل میں ایک دوسرے سے بہت دور ہوتے ہیں کہ تمام عمر وہ ایک دوسرے کو سمجھ ہی نہیں پاتے  ،،،،،،
وہ جان ہی نہیں پاتے کہ انکے پہلو میں بیٹھے شخص کے پہلو میں دھڑکنے والا دل کیا پُکار رہا ہے۔
وہ ریل کی اس پٹری کی مانند ہوتے ہیں جو ساتھ ساتھ تو ہے
مگر کہیں ایک نہیں ہوسکتی۔
اور کبھی کہیں کوسوں دور بیٹھا شخص ہماری شہہ رگ سے بھی قریب ۰۰۰۰۰
ہم اپنے ہر دکھ درد میں اسکا ہاتھ اپنی بنض پر محسوس  کرتے ہیں۰۰۰۰
کہ وہ ہزاروں میل دور سے ہماری آواز کا درد اور ہماری سانسوں کی لرزش محسوس کر سکتا ہے۔ شاید یہی لوگ ہمارے اپنے ہوتے ہیں ۰۰۰۰
ہمارے دلوں میں بسنے والے سنہرے لوگ۰۰۰۰

(ابنِ آدم)

This entry was posted in گہرے روگ،سنہرے لوگ. Bookmark the permalink.

1 Response to گہرے روگ،سنہرے لوگ

  1. Anonymous says:

    Really heart touching. Bt sometimes v need them badly.interaction matters

    Like

Leave a comment